Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ قذافی اسٹیڈیم میں یو کے اینڈ پاکستان جرنلسٹ میچ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے حتمی جواب ملنے کے بعد پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دے دیں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز پاکستان آ کر کھیلیں گے۔
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے۔ احسان مانی نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں اور ان فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کی سفارش بھی کریں گے جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہو گا۔