Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر شعیب ملک نے ورلڈکپ سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کو اہم قرار دیا ہے۔ پورٹ ایلزبتھ میں پریس کانفرنس کرتے شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ایک بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنا بہت اچھی تیاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ورلڈکپ تک ان تمام کھلاڑیوں کو تھوڑا تجربہ ہو جائے گا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ محدود اوورز میں پاکستان ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر یہ اچھی ٹیم کے خلاف نئی سیریز ہے جس میں ہمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس کیلئے ہم بھرپور پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنی کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں اور جب کپتان مجھے فیلڈ میں اہم پوزیشن پر بھیجتے ہیں تو اسے بھی خوب انجوائے کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئیر کھلاڑی کی حیثیت سے صرف کھیلنا کافی نہیں بلکہ اپنا تجربہ منتقل کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔