Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رمیز راجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عثمان شنواری، شاداب خان اور بابر اعظم کو قومی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دے دیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ عثمان شنواری اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور بگ بیش لیگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے آ رہے ہیں اس لیے وہ سیریز میں اہم ثابت ہوں گے۔ شاداب خان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کی گُگلی بہت اچھی ہے اور یہ گیند جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو پریشان کرے گی۔
بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ وہ زبردست فارم میں ہیں اور سیریز میں اہم بیٹسمین ثابت ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اولیویئر جنوبی افریقی ون ڈے ٹیم میں بھی شامل ہوئے ہیں اور وہ اس وقت پاکستان کے ذہنوں پر سوار ہیں۔ رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو تبریز شمسی کے ہاتھ کو دیکھنا ہو گا اور انھیں بہتر انداز میں نہ جانچا تو وہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔