Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم سے کم تر نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہت زیادہ فرق ہے اور دیکھا جائے تو قومی ٹیم کے پاس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے بہترین بیٹسمین، عمدہ آل راﺅنڈرز اور دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں چیمپئنز ٹرافی والی تاریخ دہرا سکتی ہے۔
عثمان شنورای کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ آسان نہیں ہو گا مگر گزشتہ برسوں میں ہماری ٹیم کی کارکردگی انگلینڈ میں میں اچھی رہی ہے تو پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کوشش کرینگے کہ قوم کو مایوس نہ کریں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا میں اچھے ردھم میں ہوں اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔