Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دو روز سے ٹویٹر پر "ہیش ٹیگ دس سالہ چیلنج" ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ٹرینڈ میں کئی کرکٹرز نے بھی حصہ لیتے ہوئے اپنی دس سالہ پرانی اور حالیہ تصاویر شیئر کیں۔ دس سالہ چیلنج کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے جنوری 2009 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 483 رنز بنا رکھے تھے جس میں ان کے 25 چھکے شامل تھے اور 46 وکٹیں ان کے کریڈیٹ پر تھیں۔
دس سال بعد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی میں اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو آفریدی اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 4,057 رنز 231 چھکوں کے ساتھ بنا چکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی وکٹوں کی تعداد 312 ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اورنہ صرف شاہد آفریدی اس ٹیم میں شامل تھے بلکہ انھوں نے اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔