Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کیلئے نیوزی لینڈ نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں بیٹسمین ٹام لیتھم اور آل راؤنڈرز گرانڈہوم اور مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔ گرانڈ ہوم کو جیمز نیشام کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ٹام لیتھم کو ٹم شیفرٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے نیوزی لینڈ کیجانب سے آخری ون ڈے میچ مارچ 2018 میں کھیلا تھا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم: کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، ڈوگ بریسویل، گرانڈہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر۔