Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بگ بیش لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں لیکن لیگ کا 33واں میچ فلڈلائٹس کی خرابی کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔ سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سڈنی کے کپتان شین واٹسن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دھواں دھار سنچری اسکور کی جس میں 8 چوکے اور 6 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔
شین واٹسن کی سنچری کی بدولت سڈنی تھنڈر نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ برسبین نے اننگز کا آغاز کیا تو 8 رنز پر دو اہم کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے جن میں کرس لین اور برینڈن میک کولم شامل تھے۔ تین اوورز کے اختتام پر گراؤنڈ کی فلڈلائٹس میں تکنیکی خرابی ہوئی جو ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔