Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Premier League 2019

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے ڈیوڈ وارنر کی پابندی ختم ہونے کا وقت قریب پہنچ چکا ہے لیکن بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں سیلہٹ سکسرز کیجانب سے کھیلتے ہوئے وہ کہنی کی انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق وارنر بی پی ایل کے مزید دو میچز کھیل کر 21 جنوری کو وطن واپس آئیں گے تو ان کی انجری کا معائنہ کیا جائے گا۔
ان سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ بھی کہنی کی انجری کا شکار ہو کر بی پی ایل کے رواں سیزن باہر ہو چکے ہیں جہاں وہ کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اسٹیو سمتھ کی کہنی کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے اور ڈاکٹرز نے انھیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔