Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل فور کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ڈویلیئرز کا ماننا ہے کہ ان کے پاکستان میں میچز کھیلنے سے دنیا کے دیگر بہترین کھلاڑیوں کو بھی وہاں جانے کیلئے تقویت ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں میچز کھیل کر دنیا کو پیغام دینے کا اچھا موقع ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور وہاں کوئی بھی جا کر کھیل سکتا ہے۔
ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ کچھ سال پہلے وہاں جانے سے ہچکچا رہے تھے مگر اب ان کے خیال میں یہ پاکستان جا کر کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو لے کر بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور میں بھی وہاں کھیل کر لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔