Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش میں موجودگی کی خبر وہاں کے کشمیری طلباء تک پہنچی تو وہ اسٹار آل راؤنڈر سے ملنے گراؤنڈر پہنچ گئے۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا جو یہاں اسکالرشپ پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اپنی محنت جاری رکھو اور اپنے لوگوں کا سر فخر سے بلند کرو۔
اس سے قبل شاہد آفریدی مسئلہ کشمیر پر کئی بیانات دے چکے ہیں جس وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کرنے پر بوم بوم نے میدان میں آئے کشمیریوں کا خاص شکریہ ادا کیا تھا۔