Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین عابد علی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کیجانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باوجود پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ عابد علی نے ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کرتے ہوئے کہا کہ وہ موقع نہ ملنے پر دلبرداشتہ نہیں ہیں اور جب ان کو موقع دیا گیا تو ان کا بلا بولے گا۔
انگلینڈ لائنز کے خلاف عابد علی نے پاکستان اے ٹیم کیجانب سے واحد چار روزہ میچ میں 113 کی اننگز کھیلی جبکہ پہلے ون ڈے میں 140 اور دوسرے میں 28 رنز بنائے مگر تیسرے میچ میں وہ پاکستان اے ٹیم کے لئے دستیاب نہیں تھے اور انھیں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کیلئے وطن واپس آنا پڑا تھا۔
اس حوالے سے عابد علی نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود تیسرے ون ڈے میں موقع نہیں دیا گیا اور میچ سے ایک روز قبل مجھے رات کو بتایا گیا کہ میں کل میچ نہیں کھیلوں گا اور مجھے پاکستان جا کر قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنا ہے۔
عابد علی کی حالیہ کارکردگی دیکھی جائے تو گزشتہ 4 چار روزہ میچز میں آسٹریلیا اے، نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز کے خلاف وہ چار نصف سنچریاں اور دو سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ قائداعظم ٹرافی میں انھوں نے 5 میچوں میں 299 رنز بنائے تھے۔