Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں ابھی تک مجموعی طور پر تین بولرز ہی ہیٹ ٹرک کا سہرا اپنے سر سجا سکے ہیں۔ پی ایس ایل میں پہلی ہیٹ ٹرک کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے سیزن کے دوسرے میچ میں ہی بنا ڈالی تھی۔ انھوں نے یہ کارنامہ لاہور قلندرز کے خلاف انجام دیا تھا۔
محمد عامر نے یہ اعزاز پانے کیلئے ڈوین براوو، زوہیب خان اور کیون کوپر کا شکار کیا تھا۔ انھوں نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا تھا۔ اس میچ میں کراچی کنگز نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.5 اوورز میں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی تھی۔
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں تو کوئی بولر ہیٹ ٹرک نہ کر سکا لیکن تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر جنید خان نے لاہور قلندرز اور اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔