Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کے یزوندر چہل نے دس اوورز میں 42 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ مہندر سنگھ دھونی 87 اور کیدھر جادھو 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم پہلی ٹیم بھی بن گئی جسے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں سیریز میں شکست نہیں ہوئی۔ ایم ایس دھونی شاندار پرفارمنس پر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے اور آسٹریلوی سرزمین پر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔