Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم نے 1964 میں واحد ٹیسٹ میچ کیلئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا مگر یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ قومی ٹیم 1972 میں ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا پہنچی تو اسے تینوں ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی۔ اس کے بعد 77-1976 میں پاکستان ٹیم پھر دورہ آسٹریلیا پر گئی اور اس دورے کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح ملی۔
سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئی 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور عمران خان نے 6 شکار کیے۔ جواب میں آصف اقبال کے 120 رنز کی بدولت پاکستان پہلی اننگز میں 360 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔
آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوئی اور صرف 180 رنز ہی بنا سکی تھی۔ پاکستان کو 32 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسی فتح کی بدولت تین میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی تھی۔