Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-3 سے جیت لی۔ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نومکفیڈن 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ نکولس ڈیوس نے 32 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے احمد خان اور عمر ایمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 4 وکٹوں پر 47ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سمیر ثاقب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیل کر گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
عمر ایمان نے 36 جبکہ کاشف علی نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ نومکفیڈن نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب واحد ٹوئنٹی میچ میں اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔