Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور اب اس کا آفیشل نغمہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا نغمہ اداکاروگلوکار فواد خان نے گایا ہے جبکہ ان کا ساتھ نوجوان دیسی ریپر نے دیا ہے۔ پی ایس ایل فور کے نغمے کا "کھیل دیوانوں کا" ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں نغمے جاری کیے گئے تھے۔ پی ایس ایل 4 ایڈیشن کیلئے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے۔ پی ایس ایل کے 2016 کے پہلے ایڈیشن کا نغمہ گلوکار علی ظفر نے ہی لکھا اور گایا بھی جس نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں پر سحر طاری کیا۔
پی ایس ایل 2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں "اب کھیل جمے گا" ریلیز کیا گیا تھا تاہم اس بار علی ظفر نے پی ایس ایل کا آفیشل نغمہ نہ گانے کی وجہ اپنی مصروفیات کو قرار دیا اور کہا کہ سیزن فور میں دستیاب نہ ہونے سے متعلق منتظمین کو آگاہ کر چکا تھا۔