Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ویب سائٹ پر انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے مختلف اہم میچز کی ٹکٹیں انتہائی مہنگی قیمتوں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کی 150 پاؤنڈ والی ٹکٹ 12 ہزار پاؤنڈ تک فروخت کرنے کیلئے پیش کی گئی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹ کی اصل قیمت 150 پاؤنڈ ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ 3 ہزار پاؤنڈ تک بیچے جا رہے ہیں۔
اس تمام معاملے پر ورلڈکپ انتظامیہ فوری حرکت میں آ چکی ہے اور انھوں نے ٹکٹیں فررخت کرنے والی ویب سائٹ کی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے فیصلہ کیا ہے۔