Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق قومی فاسٹ بولر عاقب جاوید بھی پاکستانی کرکٹنگ سسٹم سے تنگ آ گئے۔ عاقب جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا کی موجودہ کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فٹنس کے نام پر پاکستانی ٹیلنٹ ضائع کیا جا رہا ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر تیز دوڑنا ہی اہم ہوتا تو انضمام الحق، کرس گیل اور رانا ٹنگا جیسے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے کوئی کبھی واقف نہیں ہو پاتا۔
انھوں نے کہا کہ ان سب کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے بل بوتے پر نام کمایا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہوئے۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا ہمیں اس چیز کو سمجھنا ہو گا کہ کرکٹ، فٹبال نہیں جس میں صرف تیز دوڑنے والے کی اہمیت ہوتی ہے تاہم فٹنس کی اہمیت اپنی جگہ ایک حد تک ضروری ہے لیکن اس کو بنیاد بنا کر ٹیلنٹ کو ضائع نہ کیا جائے۔