Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

26 سال کے ڈوان اولیویئر جو شاید پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کا سوچ بھی نہیں رہے تھے انھوں نے ان فٹ ویرنن فلینڈر کی جگہ سینچورین ٹیسٹ میں جگہ حاصل کی اور پاکستانی بلے بازوں نے ان کیلئے سیریز ریکارڈ ساز بنا دی۔ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر ڈوان اولیویئر نے کہا کہ افسوس اظہر علی کیلئے یہ دورہ اچھا نہیں رہا۔ اولیویئر پاکستان کے خلاف شارٹ گیندوں پر ملنے والی کامیابی پرخود بھی حیران ہیں۔
ڈوان اولیویئر نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بولنگ میں ایک خامی ہے کہ کبھی کبھار گیند بہت آگے کر دیتا ہوں، میں شارٹ بال کرنا پسند کرتا ہوں لیکن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اتنی زیادہ کامیابی پر مجھے خود بھی حیرت ہوئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹیسٹ سیریز کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ڈوان اولیویئر نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 24 وکٹیں لیں اور 6 اننگز میں چار مرتبہ انہوں نے قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹس مین اظہر علی کا شکار کیا۔