Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں بھارتی اسپنر یزوندر چہل نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ چہل نے اپنے 10 اوورز میں 6 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا۔ چہل کی بہترین بولنگ پرفارمنس کو بھارتی ٹیم کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھی سراہا۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ چہل نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بہترین انداز میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو غلط شاٹ کھیلنے پر مجبور کر کے آؤٹ کیا۔ یزوندر چہل نے 42 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں جو کہ ان کی ایک روزہ فارمیٹ میں بہترین بولنگ ہے۔
چہل عمدہ بولنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے جبکہ ایم ایس دھونی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چہل 35 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انھوں نے 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔