Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم نے میلبرن میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کینگروز کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ بھارتی کی اس شاندار کامیابی پر بھارتی شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق بھارتی کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔
سچن ٹنڈولکر نے ٹویٹر پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کڑی محنت کے بعد بھارتی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لی اور دورہ آسٹریلیا کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ انھوں نے لکھا کیدھر جادھو نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کیا۔ ٹنڈولکر نے مزید کہا کے دھونی نے بھی سیریز جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
محمد کیف نے بھی بھارتی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ دھونی نے بلے سے کارکردگی دکھا کر ناقدین کے منہ بند کر دیے۔