Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا غصہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے بیٹسمینوں پر نکال رہے ہیں۔ بی پی ایل کے رواں سیزن میں جنید خان نے کھلنا ٹائٹنز کیجانب سے اپنا تیسرا میچ کومیلا وکٹورینز کے خلاف کھیلا جہاں انھوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 32 رنز دے کر 4 شکار کیے۔
کھلنا ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کومیلا وکٹورینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر کے میچ میں 3 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔ جنید خان کے علاوہ کھلنا ٹائٹنز کا کوئی بولر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا جس وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنید خان نے پچھلے میچ میں راجشاہی کنگز کے خلاف بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ رواں سیزن میں وہ کھلنا ٹائٹنز کے کامیاب ترین بولر ہیں جنہوں نے تین میچوں میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔