Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کا آغاز 14 فروری کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے ستاروں کے ناموں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں جنون بینڈ اپنی آواز سے شائقین کرکٹ کا لہو گرمائیں گا تو وہیں عائمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب کی سب سے اہم بات یہ ہو گی کہ مشہور امریکی گلوکار کرسچن پیرز (پٹبل) بھی پرفارم کریں گے۔
پی ایس ایل فور کا آفیشل نغمہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جو کہ پاکستانی اداکاروگلور فواد خان نے گایا ہے اور وہ بھی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل فور کا نغمہ گن گنائیں گے۔