Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرِک اِن جِف نے آئندہ تین سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کی بولی جیت لی۔ آپ ہماری ویب سائٹ (www.cricingif.com) پر پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں کی ہر گیند کی جھلکی فوراََ دیکھ سکیں گے اور آپ کو میچ ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ کرک ان جف کے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل پر ہر میچ کی جھلکیاں بھی اپ لوڈ کی جائیں گی تاکہ وہ شائقین چند منٹوں میں پورا میچ دیکھ سکیں جو براہ راست دیکھنے سے محروم رہ گئے تھے۔
اس سے قبل کرک ان جف پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشنز میں بھی پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر رہ چکا ہے۔ پاکستان سپر لیگ فور کا پہلا میچ 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔