Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کامیابی کیلئے کراچی کنگز نے بابر اعظم پر نظریں جما لی ہیں۔ کراچی کنگز کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹر پر بابر اعظم کی تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اسکور کی گئی شاندار نصف سنچری کی جھلکیاں لگاتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل فور میں بابر اعظم ہمارے لیے ایسی مزید پرفارمنسز دکھائیں گے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کا 15واں میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا جس میں بابر اعظم نے اس سیزن کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 55 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں انھوں نے 3 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے تھے۔
بابر اعظم کی اس عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 154 رنز کا ہدف ملا جو انھوں نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا تھا۔