Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ویرات کوہلی آؤٹ ہوئے تو بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹویٹر پر لکھا کہ آسٹریلیا نے کوہلی کو باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت آؤٹ کیا۔ ان کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ کھل کر بتاؤ کہ دھونی نے کوہلی کو زیادہ اسٹرائیک نہیں دی اس لیے کوہلی وہ ہو گیا اور دھونی کا جتنا مرضی ساتھ دو وہ تمہیں چنائی سپر کنگز کی ٹیم میں پھر بھی نہیں کھیلائے گا۔
بس ٹویٹر صارف کا اتنا کہنا تھا اور عرفان پٹھان کو شدید غصہ آ گیا۔ انھوں نے اس شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اپنے دم پر کھیلی، کسی کے کھیلانے یا نہ کھیلنے سے نہیں۔ عرفان پٹھان 120 ون ڈے، 29 ٹیسٹ اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔