Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پورٹ ایلزبتھ کے میدان پر کھیلا گیا جہاں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کیجانب سے دیے گئے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے خوب بلا چلایا اور ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا غصہ ون ڈے میچ میں نکال دیا۔
امام الحق نے پہلے ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پراعتماد بیٹنگ کی اور 101 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔ اس دوران انھوں نے 5 چوکے اور 2 فلک شگاف چھکے بھی لگائے۔ بدقسمتی سے امام الحق اپنے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بنانے میں ناکام رہے لیکن انھوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔