Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل کے روز ڈربن کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ پورٹ ایلزبتھ کی طرح ڈربن میں بھی پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ ڈربن کے کنگزمیڈ گراؤنڈ پر پاکستان نے آٹھ ون ڈے میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ تین میں شکست ہوئی۔
پانچ فتوحات میں سے چار کامیابیاں پاکستان کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف جبکہ ایک کامیابی سری لنکا کے خلاف ملی۔ اس میدان پر ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو دو میچوں میں شکست دی جبکہ ایک میچ پاکستان ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہارا۔
پاکستان کے 2007 اور 2013 کے دورہ ساؤتھ افریقہ میں قومی ٹیم نے اس میدان میں کھیلے جانے والے دونوں ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔