Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہو چکا ہے لیکن سینچورین ٹیسٹ کے بعد ٹیم میٹنگ کی سامنے آنے والی خبروں کا چرچہ کم نہیں ہوا۔ ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد کوچ مکی آرتھر کی سینیئر کھلاڑیوں (سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق) کے ساتھ بحث ہوئی۔ پی سی بی اور مکی آرتھر نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والی اس خبر کی تردید کی۔
اب ایک انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے سینچورین ٹیسٹ کی ٹیم میٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جبکہ اتنی بڑی بات نہیں تھی۔ اسد شفیق نے کہا کہ اس میٹنگ میں مکی آرتھر نے بیٹنگ ناکامی اور ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشنز پر بات کی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ چائے کے وقفے کے بعد جب ہماری وکٹیں گریں تو ساری ٹیم کو دکھ تھا کیونکہ اگر وہاں ایک اچھی پارٹنرشپ لگ جاتی تو ہم میچ میں واپس آ سکتے تھے اور کوچ نے اسی حوالے سے ہم لوگوں سے گفتگو کی تھی۔