Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس خراب رہی اور اب دورہ آسٹریلیا سے پہلے سری لنکن ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے پہلے نوان پرادیپ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوان پرادیپ صرف دو اوورز ہی کرا پائے۔
سری لنکن بورڈ نے ابھی تک نوان پرادیپ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے کیوںکہ سورانگا لکمل، لاہیرو کمارا، دشمانتھے چمیرا اور کسون رجھیتا کی صورت میں سری لنکن اسکواڈ میں پہلے ہی چار فاسٹ بولرز موجود ہیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پہلا میچ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔