Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

متحدہ عرب امارات میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا انڈر 16 کے خلاف پاکستان انڈر 16 نے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 153 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ رائلی اسمتھ 43 اور ڈیولین ویب 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے عمر ایمان نے تین اور کاشف علی نے دو شکار کیے۔
جواب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں مگر محمد شہزاد اور ثمیر ثاقب نے زبردست پارٹنرشپ بناتے ہوئے آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ محمد شہزاد نے 58 گیندوں پر 73 اور ثمیر ثاقب نے 50 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے۔ پاکستان انڈر 16 نے اس سے پہلے ون ڈے سیریز 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔