Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 86 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے والے امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم اور ویو رچرڈز کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کے برعکس ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے امام الحق کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اب تک 17 ون ڈے میچز میں 64 کی شاندار اوسط سے 905 رنز اسکور کر چکے ہیں اور اس میں چار سنچریاں بھی شامل ہیں۔
امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز کے قریب ہیں اور یہ ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے پاس ہے جنھوں نے یہ کارنامہ 18 اننگز میں انجام دیا۔ اگر امام الحق دوسرے ون ڈے میں 95 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تو فخر زمان کا ریکارڈ برابر کر دیں گے تاہم اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو اگلی تین اننگز میں ان کے پاس بابر اعظم اور ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کا شاندار موقع ہے۔