Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی تاہم ان کی سنچری کو سست روی سے مکمل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے باوجود ہاشم آملہ، ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے جبکہ ایک ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار، 3 ہزار، 4 ہزار، 5 ہزار، 6 ہزار اور 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے۔
اب وہ کوہلی کے تیز ترین 8 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے بھی قریب ہیں۔ ہاشم آملہ کو تیزترین 8 ہزار رنز بنانے کیلئے سات اننگز میں 196 رنز کی ضرورت ہے۔ ہاشم آملہ اب تک 167 اننگز میں 7 ہزار 804 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاشم آملہ نے تیزترین 27 ون ڈے سینچریاں بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔