Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے تو انھوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا رخ کر لیا جہاں وہ کومیلا وکٹورینز کیجانب سے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے جنید خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔
جنید خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر چیف سلیکٹر کو غلط ثابت کر دیا۔ جنید خان نے بی پی ایل کے رواں سیزن میں 3 میچ کھیلے ہیں اور انھوں نے 10.25 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ون ڈے سیریز کے بعد قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلنی ہے جس میں امید ہے کہ جنید خان کو بی پی ایل کی کارکردگی پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔