Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے معترف نکلے۔ پاکستان کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر یارکر کرنے کی صلاحیت کسی میں نظر نہیں آتی۔ وسیم اکرم کو یقین ہے کہ ورلڈکپ میں بمراہ آخری اوورز میں بھارتی ٹیم کیلئے موثر ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بمراہ منفرد بولنگ ایکشن کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری سے اندر اور باہر بہترین سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور یہی خوبی انھیں دوسرے بولرز سے مختلف اور بہتر بناتی ہے۔ وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولر کا وقار یونس اور خود سے بھی موازنہ کر دیا۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بمراہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یارکرز کا استعمال نہیں کرتے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ یارکرز کا استعمال کر کے وکٹیں حاصل کرتے ہیں جیسے میں اور وقار یونس اپنے دور میں کیا کرتے تھے۔