Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ جنوبی افریقہ میں انجری کا شکار ہونے والے حارث سہیل کی وجہ سے لاہور قلندرز کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ حارث سہیل انجری کا شکار ہو کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے تو باہر ہوئے ہی تھے اب ان کے پی ایس ایل سے بھی باہر ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دائیں گھنٹے کی شدید تکلیف کے باعث مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو چلنے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔
ڈاکٹرز نے ان کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ حارث سہیل کو صحتیابی کیلئے تین سے چار ماہ درکار ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں پی ایس ایل فور سیزن نہ کھیلنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ سال قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث سہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اگر وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ نہ بن پائے تو یہ لاہور قلندرز کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہو گا۔