Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں فتح اپنے نام کر کے سیریز کیا شاندار آغاز کیا ہے۔ میزبان ٹیم نے شاہینوں کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز بنائے جس کے بعد قومی ٹیم کے بلےبازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت باآسانی میچ میں جیت حاصل کی۔
یہ تاریخ میں پہلے مرتبہ ہوا کہ پاکستان نے جنوبی افریقی سرزمین پر کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف 250 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا ہو۔ اس سے قبل پروٹیاز نے پاکستانی ٹیم کو سات مرتبہ 250 سے زائد رنز کا ہدف دیا تھا جس میں قومی ٹیم ایک مرتبہ بھی ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ میں فتح اپنے نام کر کے پورٹ ایلزبتھ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا۔ قومی ٹیم نے پورٹ ایلزبتھ کے مقام پر پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں سے انھیں چار میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ غیرنتیجہ رہا ہے۔