Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے وین ڈر ڈیوسن نے اپنے پہلے میچ میں نصف سینچری اسکور کر کے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ راسی وین ڈر ڈیوسن نے پاکستان کے خلاف 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور ساتھ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے ایسے بیٹسمین بن گئے جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ڈیبیو پر نصف سنچریاں اسکور کی ہوں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین نے 56 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے ان سے قبل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ڈیبیو پر کوئی بیٹسمین ففٹی اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ وین ڈر ڈیوسن نے گرین شرٹس کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہاشم آملہ کے ہمراہ 155 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں مثبت کردار ادا کیا تھا۔