Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں۔ عثمان صلاح الدین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوئی جبکہ ولیمے کی تقریب 27 جنوری کو لاہور میں ہو گی۔ ٹیسٹ کرکٹر کا نکاح گزشتہ سال فروری میں ہو چکا ہے۔ اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان صلاح الدین نے کہا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز میں ان کی صبا عارف سے ملاقات ہوئی تھی، ابتدائی بات چیت کے بعد انھوں نے صبا کے گھر رشتہ بھیجا جو قبول کر لیا گیا۔ گزشتہ ماہ اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان صلاح الدین نے جون 2018 میں ہیڈنگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔