Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی اس زبردست بیٹنگ کی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ ون ڈے فارمیٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اگر محمد حفیظ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو وہ شاندار ہے۔
2011 کے بعد سے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ آل راؤنڈر نے 42 میچوں میں کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 13 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز اسکور کیے۔ اس میں چار سنچریاں بھی شامل ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کیجانب سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس عرصے میں سب سے زیادہ ہے۔