Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا نغمہ جاری کیا گیا جس پر عوام کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی گلوکار فواد خان کی آواز میں جاری ہونے والے گانے کو اوسط درجے کا گانا قرار دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تینوں سیزن کے گانے نامور گلوکار علی ظفر نے گائے تھے جنہیں شائقین کرکٹ نے بھرپور پسند کیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ اس سے بہتر گانا تو طاہر شاہ گا سکتے تھے جبکہ ایک شخص نے عوام کو گانا نہ سننے کا مشورہ دیا۔
کچھ شائقین نے پی ایس ایل کے گانے کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ تبدیلی ضروری تھی۔ ایک فین نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا گانا شاندار ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ صرف ایک مرتبہ گانا سننے کے بعد فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس تین چار مرتبہ سننا ہو گا پھر ہی یہ اچھا لگے گا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ علی ظفر گزشتہ تین سال سے گانا گا رہے تھے اس لیے تبدیلی ضروری تھی۔