Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹیم کی نئی کِٹ کو شائقین کے سامنے پیش کر دیا گیا جس میں سبز اور نیلے رنگ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ ملتان سلطانز کی جرسی کا اوپری حصہ نیلے رنگ پر مشتمل ہے جس پر نقش نگاری نمایاں ہے جو اس خطے کے ہنرمندوں کیلئے کسی خراج تحسین سے کم نہیں۔
جرسی کا نچلا حصہ سبز رنگ کا ہے جو جنوبی پنجاب کی زرخیزی کو اُجاگر کر رہا ہے جبکہ سامنے کے حصے پر مزار شاہ رکن عالم اور قلعہ دراوڑ کی شبیہہ بھی موجود ہے۔ ملتان سلطانز کی یہ نئی جرسی نہ صرف ٹیم کی نئی شناخت ہے بلکہ یہ اس ٹیم کے مداحوں "جنوبیز" کے جنون کی علامت بھی ہے۔