Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی جس کے بعد آسٹریلوی سلیکٹرز کو تنقید کا سامنا ہے۔ ایسے میں مچل جانسن نے ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم منتخب کر لی۔ حیران کن طور پر مچل جانسن نے گلین میکسویل کو ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ مچل جانسن نے ایک کالم میں لکھا کہ ایرون فنچ سے کپتانی واپس لینے سے ان پر سے دباؤ کم ہو گا اور وہ بہتر طریقے سے پرفارم کر سکیں گے۔
مچل جانسن نے لکھا کہ میکسویل کو اب تک غلط سمجھا گیا ہے، وہ ان کے ساتھ کئی میچز کھیلے ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے واقف ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ میکسویل حریف ٹیم کی خامیوں کو جانچتے ہیں اور کئی مرتبہ کپتان کو اچھے مشورے بھی دیتے ہیں اس لیے انھیں کپتان منتخب کیا۔
مچل جانسن کی ٹیم میں گلین میکسویل (کپتان)، عثمان خواجہ، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، ڈارسی شارٹ، اسٹیو سمتھ، شان مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹر ہینڈزکومب، پیٹ کمنز، نیتھن کولٹرنائل، مچل اسٹارک، جھے رچرڈسن، اینڈریو ٹائے اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔