Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے 23ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر راجشاہی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا ڈالے۔ لوری ایونز نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جس میں 9 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کا آغاز اچھا لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انعام الحق نے 26 اور تمیم اقبال نے 25 رنز اسکور کیے۔ ان فارم بیٹسمین تھیسارا پریرا پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاہد آفریدی نے 19 رنز بنائے جو ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے ناکافی تھے۔
کومیلا وکٹورینز کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی اور راجشاہی کنگز نے میچ 38 رنز سے جیتا۔