Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن میں ہوبارٹ ہریکینز کو روکنا کسی بھی ٹیم کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔ ہوبارٹ ہریکینز نے رواں سیزن میں اب تک 9 میچز کھیل 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی بی ایل کے 37ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکینز کا سامنا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے ہوا جس میں ہریکینز نے 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔ کولن انگرام نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔ جیمز فوکنر اور جوفرا آرچر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہوبارٹ ہریکینز کی اوپننگ جوڑی نے 155 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ کپتان میتھیو ویڈ 84 اور ڈارسی شارٹ 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔