Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کرکٹ سے دور ہونے کے بعد ضرورت مند لوگوں کے بہت قریب ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی کی فلاحی تنظیم (شاہد آفریدی فاؤنڈیشن) ضرورت مند لوگوں کی مدد میں کبھی پیچھے نہیں رہی۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کی تنظیم نے یتیم خانے کا دورہ کیا جو کہ کورنگی میں کوسٹل کالونی کے قریب واقع ہے۔
انھوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر وہاں 150 بچوں کیلئے کھانا اور سردیوں کے کپڑے لے کر گئے۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ہماری تنظیم لوگوں کو امید دینے اور خوشیاں بکھیرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ شاہد آفریدی "ہوپ ناٹ آؤٹ" کے نام سے شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں جس کی آمدنی اس تنظیم کو دی جاتی ہے۔