Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ آج ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ہمارے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے اور ہم آئندہ میچز کیلئے بھرپور پرجوش میں ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ وہ بنیادی چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بیٹسمین زیادہ سے زیادہ گیندیں ضائع کریں اور بولنگ کوچ کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت ہوتی رہتی ہے۔ حسن علی نے پہلے میچ میں 10 اوورز کرا کر 42 رنز دیے اور مڈل آرڈر بیٹسمین وین ڈر ڈیوسن کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔