Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایک اور ڈرافٹ کا انعقاد جا رہا تاکہ کھلاڑیوں کے متبادل اور 21ویں کھلاڑی کا انتخاب کیا جا سکے۔ یہ ڈرافٹ 24 جنوری لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) نے ٹویٹر پر لوگوں سے دریافت کیا کہ انھیں کس کو ٹیم میں منتخب کرنا چاہیے۔
ان کے اس سوال پر شائقین کرکٹ نے اپنی تجاویز ان تک پہنچائیں۔ سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ نے بھی اس میں حصہ ڈالتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل کا نام تجویز کیا۔ عمر گل نے پہلے دو ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی جبکہ تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز کیجانب سے ایکشن میں نظر آئے۔
پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے انھیں منتخب نہیں کیا لیکن اب عمر گل پرامید نظر آ رہے ہیں کہ لاہور قلندرز انھیں منتخب کر لے گی۔