Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اکیسویں اور متبادل کھلاڑیوں کیلئے پی ایس ایل فور کا ڈرافٹ 24 جنوری کو ہو گا۔ ڈرافٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا جس میں تمام چھ ٹیمیں اپنے 21ویں کھلاڑی اور متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو 21 واں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔ تمام ٹیمیں اپنے بیس، بیس کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کر چکی تھیں تاہم کچھ کھلاڑی انجری مسائل کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔
جو کھلاڑی اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں ہیں ان کے متبادل کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا جو بی پی ایل میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ تین سے چار نئے چہرے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ہماری نظریں کچھ بڑے کھلاڑیوں پر لگی ہوئی ہیں۔