Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول متنازع انٹرویو دینے کے بعد سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے متنازع انٹرویو کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ بی سی سی آئی کے عبوری صدر سی کے کھننا نے دونوں کھلاڑیوں کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے۔
عبوری صدر نے سپریم کورٹ کیجانب سے قائم کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز سے درخواست کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر ختم نہ کیا جائے اور جب تک تحقیقات جاری ہیں دونوں کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
سی کے کھننا نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غلطی کی جس پر انھیں معطل کیا گیا اور بعد میں دونوں کھلاڑیوں نے غیرمشروط معافی بھی مانگ لی اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑیوں کو کھیلنا چاہیے۔